شیخ رشیدا حمد

(ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے ہاتھوں پیروں پر انگوٹے لگوالو نیب ختم کردو،شیخ رشیدا حمد

راولپنڈی(ڈیلی مسلم ورلڈ)وفاقی وزیرر یلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن )لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے ہاتھوں پیروں پر انگوٹھے لگوالو نیب ختم کردو،لوگ اپوزیشن کے لیے نہیں نکلیں گے،

مولانا مدرسے کے بچے لے آئیں گے تو یہ دین کی خدمت نہیں، نوازشریف کو واپس لانے کے کابینہ کے فیصلے کے ساتھ ہوں ،مجھے نہیں لگتا نواز شریف واپس آجائے ،شہباز نواز دونوں اندر جا سکتے ہیں۔ وہ راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مجھے کرونا سے صحت شاید طالبات کی دعاؤں سے ملی۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ تعلیم سے کام لینا بہت مشکل ہے۔

انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون کے اسی مہینے ٹینڈر لگ جائیں گے یا سات دن مزید بھی لگ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مانچسٹر سے 14آپریشن تھیٹر ہسپتال کا نقشہ چوری کرکے لایا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ایم ایل ون پر وزیر اعظم اور آرمی چیف کا مشکور ہوں،ڈیڑھ سو سال سے ریل کی پٹڑی نہیں بنی۔انہوںنے کہاکہ ستر ارب روپے نالہ لئی پر لگانے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی 26 ارب روپے کا منصوبہ تھا جسکی قیمت اتنی بڑھ گئی۔ انہوںنے کہاکہ ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی چین کے فنڈ سے بناؤں گا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری یونیوسٹی میں سندھ کی طالبات نے بھی داخلہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہاکہ ہم نے بدمعاشوں کی گردنیں سیاسی طور پر اڑا دیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں اپوزیشن بے نقاب ہوئی ہے ،حکومت کو شکست نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے ہاتھوں پیروں پر انگوٹے لگوالو نیب ختم کردو۔ انہوںنے کہاکہ لوگ اپوزیشن کے لیے نہیں نکلیں گے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ فضل الرحمن کو اپوزیشن پر اعتبار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا مدرسے کے بچے لے آئین گے تو یہ دین کی خدمت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں کابینہ کے ساتھ ہوں نوازشریف کو باہر سے لایا جائے تاہم مجھے نہیں لگتا نوازشریف واپس آئے گا ۔

انہوںنے کہاکہ شہباز اور مولانا کی ملاقات ناکام تھی،فضل الرحمان کے چبھتے ہوئے سوالات تھے۔ کرپشن کرنے والے واجب القتل ہیں کے نہیں سوال پر شیخ رشید نے جواب دینے سے معذرت کرلی ۔ انہوںنے کہاکہ کراچی اور پنجاب میں لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ ۔ انہوںنے کہاکہ اے پی سی ابھی دور ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیب درخواست پر کسی کے بھی خلاف کارروائی کرسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پہلے کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی کے دونوں طرف سڑک بنائیں گے،غریب نالہ لئی کنارے آٹھ منزلہ عمارت بنا سکیں گے۔