مسودہ قانون

فیٹف مسودہ قانون کی مخالفت، قومی پرذاتی مفاد کو ترجیح دینا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ فیٹف مسودہ قانون کی مخالفت، قومی پرذاتی مفاد کو ترجیح دینا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے مایوسی اور افرا تفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ انہیں”ہیومن رائٹس”کا نہیں ”کریمنلز رائٹس”کا تحفظ عزیز ہے،ناکامی ان کامقدر ہے۔