پاک فوج

کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ)صوبائی دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بدھ کو جاری رہا

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دور ان آرمی انجینئرز کی ہیوی مشینری اور پلانٹس ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ روکنے کیلئے مصروف رہے جبکہ ملیر ندی میں پانی کا بہائوکم ہو گیا ہے،آرمی انجینئرز کور ہیوی مشینری اور پلانٹس ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ روکنے کی کوشش میں مصروف رہے اور لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملیرندی، کوہی گوٹھ اور درمحمد گوٹھ میں بارش کے باعث 200 سے زائد خاندانوں نے گھر کی چھتوں پر پناہ لی ،گھروں کی چھتوں پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹر جلد اڑان بھریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کی گئی ہیں۔