احسن اقبال

مسلم لیگ ن کو پاکستان بنانے کی سزا مل رہی ہے ،احسن اقبال

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پاکستان بنانے کی سزا مل رہی ہے ،اپوزیشن عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہی ،عمران نیازی نے چینی،شوگر مافیا کو این آر او دیدیا ،سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹیف کو شکست نہیں دی ،ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی ،

عمران خان کو ہم ہٹلر نہیں بننے دینگے ،یقین ہے فوج اور عسکری اداروں کا حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک سال ہو گیا لیکن نیب ریفرنس میرے خلاف دائر نہیں کر سکا ،حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے ،نیب کو جھوٹ گھڑنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے ،نام نہاد شدید انتقامی کارووائی کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کے گرائونڈ بنانا کرپشن ہے ، انہوںنے کہاکہ آج مسلم لیگ ن کو پاکستان بنانے کی سزا مل رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے خلاف ملکی ترقی کرنے کیخلاف ریفرنس بنانے گئے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر مواصلات بتائے کہ ڈیڑھ سال قبل بنانے والی جے آئی ٹی کہاں گئی ؟حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کی ،اپوزیشن عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہی ۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے چینی،شوگر مافیا کو این آر او دیدیا ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کی سب سے بڑی پروٹیکشن عمران نیازی کی حکومت کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی وزیر بڑے بڑے ٹھیکے لے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹف کو شکست نہیں دی ،ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی ۔ نہوںنے کہاکہ ہم فیٹف کے نام پر ایک فیسٹ ریاست نہیں بننے دینگے ،عمران خان کو ہم ہٹلر نہیں بننے دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی نفرت ساری کی ساری قومی اداروں کی طرف بھی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری فوج کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی پراپرٹی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا حکومت میں آنے کا تجربہ ناکام ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ عسکری قیادت کو ان معاملات کا نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوںنے کاہکہ یقین ہے فوج اور عسکری اداروں کا حکومت کی ان انتقامی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ بہت خلوص نیب کیساتھ فیٹیف کی قانون سازی حکومت کیساتھ ملکر متفقہ طور پر اتفاق کیا ،حکومت آخری وقت پر قانون سازی پر پیچھے ہٹ گئی ۔ انہوںنے کہاکہ قومی مفاد پر قانون سازی کیلئے اپوزیشن کوئی مخالفت نہیں کرے گی۔