آصف علی

کیربئین پریمئیر لیگ، آصف علی کی بولر کو بلا مارنے کی کوشش

جمیکا(ڈیلی مسلم ورلڈ) کرکٹر آصف علی کیربئین پریمئیر لیگ کے دوران تنازع میں الجھ گئے، میچ کے دوران

آصف علی نے کیمو پاول کو بلا مارنے کی کوشش کی۔آصف علی کیربئین پریمئیر لیگ جمیکا کی نمائندگی

کر رہے ہیں، گیانا امیزوں کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹر آصف علی نے میچ کے دوران کیمو پاول کو

بلا مارنے کی کوشش کی۔انہوں نے بیٹنگ کے دوران کیمو پاول کو مارنے کے لیے بیٹ لہرایا، آصف علی

نے کیمو پاول کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق

آصف علی کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔