ڈاکٹر شاہد صد یق

شریف خاندان میں مستقبل کی قیادت کی جنگ عروج پر ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شریف خاندان میں مستقبل کی قیادت کی جنگ عروج پر ہے،شہباز شریف اپنی سیا ست بچانے کیلئے سر تو ڑ کو شش کررہے ہیں مریم اپنی حیثیت تسلیم کرانا چاہتی ہے،شر یف فیملی کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے، (ن) لیگ ماضی کا حصہ بن جائے گی ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے اور اپوزیشن کی انوکھی خواہش پروسط مدتی انتخابات کا کوئی جوازنہیں،حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ،اپوزیشن دو سال میں نتیجہ اخذ کرنیکی بجائے صبر کرے۔

انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوںنے قومی اداروںکو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جس سے ان اداروں کی کارکردگی انتہائی متاثرہوئی اور اس کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود حکومت نے صنعت، زراعت، ایس ایم ایز اور تعمیراتی شعبے کیلئے تاریخ پیکج دیئے اور انشا اللہ اس سے ہماری معیشت کا پہیہ جلد اپنی پوری رفتار سے گھومے گا۔