نالوں کی صفائی

کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا، اسد عمر

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی میں ایک سال لگے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے لکھا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔

جس کی منظوری کے بعد ستمبر میں کام شروع ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے جس کا آج اسے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔