پٹرول پمپوں

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی میں پٹرول پمپوں پر چھاپے

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر راولپنڈی میں پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے گئے اور اولڈ ائر پورٹ روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ کو کم ناپ کرنے پر سربمہر کر دیا گیا اور چالان کورٹ میں جمع کرادیاگیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ راولپنڈی کی ٹیم نے مجموعی طور پر پانچ پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے۔

چھاپے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علینہ خضر، سرکل آفیسر زاہد ظہور اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد ارشد حسین نے مارے۔ ملک انرمی فلنگ سٹیشن، اولڈ ائر پورٹ روڈ پر پٹرول کی پیمائش 50ملی لٹر کم تھی جس پر اس کو سربمہر کر دیا گیا۔ سن رائز فلنگ سٹیشن، جھنڈا چیچی، شاہین فلنگ سٹیشن، اولڈ ائر پورٹ، ایس پی ایل ویسٹریج فلنگ سٹیشن، پشاور روڈ اور حیات فلنگ سٹیشن چوہڑ چوک کے پیمائش کے پیمانے درست پائے گئے۔