اداکارہ ریشم

جب آپ میں ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا ‘اداکارہ ریشم

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کو کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کا

مشورہ دیتے ہیں ، ہر شعبے میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے جو آپ کاہاتھ پکڑ کر کامیابی

کی منزل کی طرف لے کر چلتے ہیں ، میرا یہ ماننا ہے کہ جب آپ میں ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا

سکتا۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی بہت سے لوگوں نے مشورے دئیے

لیکن میں نے ہمیشہ اپنے دل و دماغ سے کام لیا ہے اور ایسے مشوروں کو خاطر میں نہیں لائی جس سے

کامیابی کا دور مختصر ہو ۔ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ محنت سے اپنا نام بناؤں کیونکہ اس طرح

سے حاصل کی ہوئی کامیابی پائیدار ہوتی ہے اور اس پر آپر کو فخر بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے

کامیابی کیلئے اہداف مقررکئے اور اس کے حصول کے لئے مرحلہ وار آگے بڑھتی رہی ۔