انگلینڈ اور پاکستان

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

مانچسٹر(ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں

پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ اس سے قبل

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے 1-0 سے جیت لی تھی۔ انگلینڈ نے

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی اس کے بعد کھیلے گئے دونوں میچ ہار جیت کے

فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے

جبکہ میزبان ٹیم آئن مورگن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی

کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو سیریز میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو

ملیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست کو

جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی

سیریز کے تینوں میچز اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا

پہلا اور تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ڈے ہوگا۔