اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں منشیات کی دفعات خارج کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ( ڈیلی مسلم ورلڈ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں منشیات کی دفعات خارج کرنے سے

متعلق درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلہ اسلام آباد

ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے تحریر کیااسلام آباد ہائیکورٹ نے

علی موسی گیلانی،مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دائر اپیلوں پر فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے

فیصلہ نے اپیلیں مسترد کر کے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم سنا دیاہائی کورٹ نے کہاکہ ایفیڈرین کوٹہ کیس

منشیات کا مقدمہ ہے یا نہیں،ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ ٹرائل کورٹ

تمام شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد انسداد منشیات ایکٹ کی دفعہ 9 سی کا فیصلہ کرے۔