سیلاب کا خطرہ

چنیوٹ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

چنیوٹ (ڈیلی مسلم ورلڈ) چنیوٹ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ۔چنیوٹ دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب۔ اس وقت پل ریائے چناب سے اڑھائی لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے چناب کے قریب متعدد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق اب چنےوٹ سے 245347 کےوسک پانی گذر رہا ہے اور اس مےںکمی ہو نا شروع ہو جائےگی۔سیلابی پانی شہر کے بند کے قریب پہنچ گیا ہے اور لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں سیلاب کاپانی آج سے ضلع جھنگ کی حدود میں گذرنا شروع ہو جائے گا اور تحصیل بھوانہ میں اب پانی کا زرو تےز ہو رہا ہے اور تحصیل انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے ۔

دریائے چناب کے قریبی علاقوں موضع برج بابل، دھسری،بابو رائے کوٹ امیر شاہ دریائے چناب کے قریبی علاقوں موضع برج بابل اور دیگر نشیبی علاقوں میں سےلاب کا پانی داخل ہو گےا ہے اور چاول ۔باجرہ،مکئی کی فصلوں کو نقصان کا اندےشہ ہے۔ ان علاقوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی تھی۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دریائے چناب میں اس وقت پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ۔ پولیس اور پاک آرمی لوگوں کو سیلابی ریلے سے بچانے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ انشاءاللہ آج رات تک پانی کی سطح نیچے آ جائے گی اور لوگ دوبارہ سے اپنے گھروں میں واپس لوٹ جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے رات فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دریائی بند اور نشیبی بستیوں میں بسر کی ۔ نشیبی بستیوں اور دریا کے قریب سرکاری سکولوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گی ہے۔

مزید براں ہنگامی صورتحال سے نبٹنے مے لئے فوجی دستے بھی چنیوٹ پہنچ گئے ہےں۔اور دریائے چناب پر نہاںے، کشتی رانی پر سخت پابندی عائد عائد کر دی گی ہے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے عوام سے اپےل کی ہے دریا کے قریب رہنے والے خود کو خطرہ میں نہ ڈالیں اور انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہو