کراچی کے مسائل

وفاقی و صوبائی حکومت ملکر کراچی کے مسائل حل کرےگی ، وزیراعظم

اسلام آباد ( ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بارشوں سے کراچی کے عوام کو درپیش تکالیف کا احساس ہے، وفاقی و صوبائی حکومت مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایک مثبت پیشرفت بھی سامنے آئی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کراچی کے 3 بڑے مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی، نالوں کی مکمل صفائی کیساتھ تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کوڑا کرکٹ اور نکاسی آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل کریں گے