حضرت امام حسین ؓ

حضرت امام حسین ؓ‘ اْن کے خاندان اور رفقاء کار کی دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں

کوئٹہ( ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین ؑاْن کے خاندان اوررفقاء کار کی دین اسلام کی بقاء اورسربلندی کیلئے دی جانے والی قربانیاں اسلام کا ایک روشن باب ہیں جنہیں رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے‘

ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندر ایثار،قربانی،تحمل اوربرداشت کا جذبہ پیداکرتے ہوئے فرقہ ورانہ ہم آہنگی،بھائی چارے اوریکجہتی کے جذبات کو فروغ دیں اوراپنے قول وعمل سے خود کوبہترین مسلمان ثابت کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عاشورہ محرم کے موقع پر جاری گئے گئے اپنے ایک پیغام میں کیا،

وزیراعلیٰ نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ اوراْنکے ساتھیوں نے عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود یذید کی طاقت کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کیااورحق کی راہ میں جاں دینے کو ترجیح دی،یہ حق وباطل کی جنگ تھی جس میں فتح حق کی ہوئی شہدائے کربلا کی قربانیو ں کے نتیجے میں دین اسلام کی سربلندی ہوئی اورباطل قوتوں کو شکست کا سامناکرناپڑا،

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اسلام کی خاطر دی جانے والی یہ عظیم قربانیاں شدت و انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،ملک وقوم کو دہشت گردی اورشدت پسندانہ سوچ کی صورت میں درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں بھی اپنے اندرجذبہ حسینی پیداکرناہوگا۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں اتحاد بین المسلمین کوناگزیر قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں کفری قوتوں سے مقابلے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد برقراررکھناہوگا،اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کوبنیادی کرداراداکرتے ہوئے معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کرناہوگی،

وزیراعلء نے کورنا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے باوجود خطرہ ابھی تک موجود ہے اس وقت ہمیں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے خاص طور پر عاشورہ محرم کے جلوسوں میں شرکاء زیادہ محتاط رہتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں جلوسوں کے منتظمین اور عزاء دار تنظیمیں اس حوالے سے شرکاء کی رہنماء کریں وزیراعلیٰ نے دْعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سیدھے رستے پرچلنے کی توفیق عطافرمائے اورہمارے سینے ایمان کی روشنی سے منور کردے۔