اداکار سخاوت ناز

اگر فیصل آباد سے لاہور نہ آتا تو شاید آج بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہوتا ‘سخاوت ناز

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا بہت

مشکل کام ہے اور میں یہ کام گزشتہ کئی سالوں سے کررہا ہوں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے

فیصل آباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور مجھے توقع بھی نہیں تھی کہ میں ایک دن سٹار بن جاؤں گا ،یہ صرف میرے

خدا کی ذات کا مجھ پر کرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں فیصل آباد سے لاہور نہ آتا تو شاید آج بھی گمنامی کی زندگی بسر کررہا ہوتا ،

لاہور ادب اور ثقافت کا شہر ہے اور یہاں دوسرے شہروں سے آنے والوں کو خدا کی ذات نے بڑی عزت دی ہے ، آج

بھی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کے 80فیصد فنکاروں کا تعلق دوسروں شہروں سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیڈی سب سے مشکل

کام ہے اور اسٹیج ڈرامے کے دوران بعض مرتبہ ہمیں سکرپٹ سے ہٹ کر بھی بولنا پڑتا ہے ،میرا مقصد صرف مرجھائے

ہوئے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہے اور اس کے لئے میں تھیٹر اور ٹی وی پر کام کر کے اپنا فریضہ انجام دے رہا ہوں ۔