زاہد حفیظ چودھری

پاکستان کی سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی مذمت

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان نے سویڈن کے شہر مالمو اور ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں قرآن پاک کی بے حرمتی

کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے ،

عالمی امن و خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کو

بد نام کرنے کیلئے اس طرح کے واقعات میں اضافہ کسی بھی مذہب کی روح کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار

کے نام پر مذہبی منافرت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی عقائد کا احترام یقینی بنانا ایک

مشترکہ ذمہ داری ہے اور عالمی امن و خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے۔