عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب کا یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان، کابینہ کمیٹی امن و امان کو شاباش

لاہور ( ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی امن و امان کو شاباش دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سیکیورٹی انتظامات

پر کابینہ کمیٹی امن و امان کو شاباش دیتے ہوئے صوبے میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں نے امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے شبانہ روز محنت کی، لاہور سمیت

ہر شہر میں امن عامہ کے بہترین انتظامات کیے گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پولیس،فوج، رینجرز، انتظامیہ سمیت پوری

ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، متعلقہ اداروں، پولیس اور انتظامیہ نے پر امن فضا کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علما

اوردیگر طبقات نےبھی یکجہتی کی فضا برقراررکھنے میں مثالی کردار اداکیا، آئندہ بھی جان و مال کے تحفظ کیلئے

اسی جذبے اور عزم سے کام کرناہوگا۔