وزیرِ اعظم عمران خان

کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ، وزیرِ اعظم

اسلام آ باد ( ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے،کراچی میں

سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے ، عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کے

حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی ٹرانسفارمیشن

پلان” کو حتمی شکل دی جائے۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لئے

“کراچی ٹرانسفارمیشن پلان”کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے

بحری امور سید علی زیدی(ویڈیو لنک) گورنر سندھ عمران اسمعیل، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل،

متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان و سینئر افسران شریک ہو ئے ۔ اجلاس میں زیرِ اعظم کو شہر قائد کے مسائل، پانی،

سیوریج، نالوں کی صفائی، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات اور ان مسائل کے

مستقل حل کے لئے مجوزہ “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزارتِ منصوبہ بندی کی جانب سے “کراچی

ٹرانسفارمیشن پلان” کے حوالے سے وزیراعظم کو پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کراچی کے مسائل اور

پاکستان کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کراچی کے مسائل کے

حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی

مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے

وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے “کراچی

ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔