فیاض چوہان

جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر ملے گا، فیاض چوہان

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اب جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر ملے گا۔ بزدار حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم سے تمام اضلاع کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کرے گی۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی جانب سنجیدگی سے گامزن ہیں۔

ساتھ پنجاب سیکریٹریٹ میں بارہ سیکریٹریز کی تعیناتی اس ضمن میں قابلِ ذکر ہے۔ بزدار حکومت بڑھکیں مارنے کی بجائے بہتر سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ پنجاب کے وسائل پر صرف مخصوص علاقوں یا اضلاع کا حق نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کوہِ سلیمان کے علاقے میں چار چھوٹے ڈیمز کی تعمیر پر ابتدائی کام کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ان ڈیمز کا مقصد کوہِ سلیمان کی رود کوہیوں میں پانی کے ضیاع کو بچاکر قابل استعمال بنانا ہے۔