مہک نور

قسمت مہربان ہو تو شوبز میں شہرت حاصل کرنا مشکل نہیں ‘ مہک نور

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) نامور اداکارہ مہک نور نے کہا ہے کہ قسمت مہربان ہو تو شوبز میں شہرت حاصل کرنا مشکل نہیں ،

کوئی بھی فنکار اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا کی ہر رکاوٹ کو عبور کر کے اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کی ہے مگر جو خوبصورتی پاکستان میں

ہے وہ دنیا کے کسی اور خطے میں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈانس ریہرسل کے لئے وقت مختص کر رکھا ہے ،

آگے بڑھنے کے لئے کبھی فحاشی کا سہارا نہیں لیا ۔انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا مشاہدہ ہے کہ

جو فنکار اپنے سینئرز کا دل سے احترام کرتے ہیں ان کے لئے منزلیں آسان ہوتی جاتی ہیں۔