ڈاکٹر شاہد صد یق

عد التی فیصلے کے سامنے نواز شر یف کو فوری سرنڈر کرنا چاہیے:ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عد التی فیصلے کے سامنے نواز شر یف کو فوری سرنڈر کرنا چاہیے،اداروں پر تنقید کرنے والو ں کو شرم آ نی چاہیے لیگی قیادت اسلام آباد ہا ئی کور ٹ کے حکم کی تعمیل کرے،وہ سیا سی جماعتیں جو اداروں کااحترام نہیں کر تی الیکشن کمیشن بھی ان کا نو ٹس لے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ادارے آزاد حیثیت سے احتسا ب کے عمل کو آ گے بڑھا رہے ہیںاداروں سے سیا سی جماعتیں تعاﺅ ن کر یں، نواز شر یف کو عدالتی حکم کے سامنے خود کو سر نڈر کر تے ہو ئے فوری طورپر عدالت میں پیش ہو جانا چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی کی قیاد ت تحریک انصا ف حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے حقا ئق کو تسلیم کریں کہ انہیں انہی مقدما ت کا سامنا ہے جو دونو ں جماعتو ں نے ایک دو سرے پر بنائے۔

(ن) لیگ اور پیپلز پار ٹی کی قیاد ت صر ف اپنی کر پشن اور لو ٹ مار کو بچانے کیلئے فرینڈلی اپوز یشن کا کردار ادا کررہی ہیں،دو نو ں جماعتو ں کو کر پشن کا حسا ب دینا پڑے گا۔