شہبا ز گل

شہباز شریف شوبازی کےلئے کراچی جا سکتے ہیں عدالت آتے وقت صحت خراب ہو جاتی ہے ، شہبا ز گل

اسلا م آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف شوبازی کیلئے کراچی تک جا سکتے ہیں لیکن نیب عدالت آتے ہوتے صحت خراب ہوجاتی ہے، ان کی پہلی ملاقات ہی اپنے کرپشن پارٹنر زرداری سے ہے، کراچی کی حالت سندھ حکومت کی نا اہلی بتا رہی ہے۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف آصف زرداری کی کرپشن کو سندھ اور کراچی کی بربادی کی وجہ قرار دیا کرتے تھے، موقع اچھا ہے زدراری صاحب کا پیٹ پھاڑ کر قوم کا لوٹا پیسہ واپس لینے کا وعدہ بھی پورا کر لیں، جن کی لوٹ مار نے کراچی کا یہ حال کیا ان سے ملاقات کر کے کراچی والوں کے زخموں پر نمک پاشی کریں گے۔شہباز گل کا کہنا تھا امید ہے شہباز شریف بارش کے پانی میں فوٹو سیشن کروانے کیلئے بوٹ، سوٹ ساتھ لائے ہوں گے، ہر سال کی طرح پانی میں کھڑے ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کا موقع انہیں لاہور میں نہیں مل پاےا