مریم نواز

خیبر پختونخواہ میں سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں،مریم نواز

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) مسلم لیگ (ن ) کی نا ئب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں، بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔

سابق وزیراعظم نو از شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے ٹویٹ میں کے پی کے کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں، اگر بنیادی انفراسٹرکچر ہوتا تو ایسی آفات میں نقصان کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا، اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے