علی محمد خان

شہباز شریف آصف علی زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے، علی محمد خان

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے

۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی سے ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، اور ہم نے بھی درخواست دی ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی بھی اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔انہوںنے کہاکہ ان جماعتوں نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں دی ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے اپنے غیر ملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کی تکلیف ہی نہیں کی جبکہ کچھ جماعتوں نے تفصیلات دیں جس میں سقم نظر آئے۔

انہوں نے مطالبہ کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے آڈٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کریں۔مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کے دورہ کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ہم سمجھے کہ شہباز شریف وہ وعدہ پورا کرنے گئے جو انہوں نے زرداری سے متعلق کیا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف، زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے۔