قرآن پاک کی بے حرمتی

وفاقی وزیر مذہبی امور کی سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

کرمانوالہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اور دوبارہ بے حرمتی کرنے کے اعلان پروفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی ایک گھنائونی سازش ہے۔

انہوں نے کہا ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی چوتھائی آبادی مسلمانوں کی ہے اسطرح قرآن پاک جو مسلمانوں کی مقدس اور آسمان سے اترنے والی آخری کتاب ہے اس کی بے حرمتی کرنا مسلمانوں کے خلاف کھلی دہشت گردی ہے اس کی بے حرمتی کومسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ پیرنور الحق قادری نے کہا کہ جسطرح مسلمان دوسری الہامی کتابوں پر ایمان اور ان کا احترام کرتے ہیں اسی طرح دیگر اقوام کو بھی مسلمانوں کی مقدس کتاب کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے اعلان کیاکہ صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کے بارے میں نازیبا گفتگو کے مرتکب شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی ہو گی وزارت مذہبی امور تمام مسالک کے علمائے کرا م کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ علمائے کرام کے تعاون اورمشاورت سے انتشار پھیلانے والوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے’ملک کو مذہبی رواداری اور امن کا گہوارہ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی کو مذہبی دہشت گردی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔مذہبی دہشت گردی ملکی ترقی امن و سکون خوشحالی اور روادری میں بڑی رکاوٹ ہے اسکو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے متعلقہ حکومتوں سے کہا کہ ایسے عناصر کی روک تھام کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریںایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مسلم امہ اور جید علمائے کرام کے درمیان رابطوں کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔