گرمجوش استقبال

تھینک یو کراچی،آپ کی والہانہ محبتوں، گرمجوش استقبال، پرتپاک خیر مقدم ناقابل فراموش ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ تھینک یو کراچی، آپ کی والہانہ محبتوں، گرمجوش استقبال، پرتپاک خیر مقدم ناقابل فراموش ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تھینک یو کراچی! آپ کی والہانہ محبتوں، گرمجوش استقبال، پرتپاک خیر مقدم ناقابل فراموش ہے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کی ترقی کا سفر پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ مل کر طے کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ انشا ء اللہ نوازشریف کے ہر عہد کی طرح کراچی کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ بھی پوراکریں گے۔ انشاء اللہ۔