ہمایوں اختر خان

شہباز شریف کا لاہور کے بعد کراچی کو ”پیرس “بنانے کا چورن نہیں بکے گا : ہمایوں اختر خان

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عوام با شعور ہو چکے ہیں اس لئے اب شہباز شریف کا لاہور کے بعد کراچی کو ”پیرس “بنانے کا چورن نہیں بکے گا ،عالمی بینک گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت مستحکم رہی ہے جووزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،وزیرا عظم عمران خان کسی ایک صوبے نہیں بلکہ پورے میں یکساں ترقی کے خواہشمند ہیں اور ان کا دورہ کراچی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

ان خیالات کااظہارا نہوںنے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے سب کچھ عدالت کے سامنے لکھا گیا ہے اور اب عدالت نے ہی انہیں سرنڈر کرنے کا کہا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست جس نہج پر پہنچ گئی ہے اس کے بارے میں بات کرنا ہی وقت کا ضیاع ہے ۔اپوزیشن کی اے پی سی کی بیل منڈھے چڑھتی ہے یانہیں یہ تو وقت بتائے گا لیکن حکومت کو اس سے کوئی گھبراہٹ نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کی اپنی گھبراہٹ بڑھتی جارہی ہے اور ان کی سیاسی نبض بھی ڈوب رہی ہے، ہماری تو خواہش ہے کہ کسی نہ کسی طرح اپوزیشن کی اپنی عزت رہ جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں شہباز شریف کے دورہ کراچی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس دورے میں انہوں نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے سیاست چمکانے پر توجہ مرکو ز رکھی ۔

عوام اب با شعورہو چکے ہیں اس لئے اب شہباز شریف کالاہور کے بعد کراچی کو” پیرس “ بنانے کا چورن نہیںبکے گا بلکہ ان سے تو پنجاب کے عوام دس سالہ دور کا حساب مانگ رہے ہیں۔ ہمایوںاختر خان نے کہاکہ سات دہائیوں میں پہلی بار پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کیا جارہا ہے اور اس کے ریعے آنے والی ترقی دیرپا ہو گی