شیخ رشید

گورنر پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات،ایم ایل ون منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ ) گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات،ملکی سیاسی و ترقیاتی

صورتحال پر گفتگو،ایم ایل ون منصوبہ پر ہونے والی پیشرفت سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ لاہور میں

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی و سیاسی

سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان

نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے، ملکی ترقی و خوشحالی وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، ملاقات میں وفاقی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے، ایم ایل ون منصوبہ

ریلوے میں انقلاب لا رہا ہے، کوشش ہے کہ اس منصوبے کو جلد از جلدپورا کریں۔