سید فخر امام

این ڈی ایم اے اور پاک فوج نے صورتحال میں بڑا اہم کردار ادا کیا،سید فخر امام

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) اور پاک فوج نے صورتحال میں

بڑا اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہا

کہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں کنٹرول آپریشن جاری ہے ، تھر پارکر اور لسبیلہ میں ٹڈی دل کو تلف کرنے

کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) اور پاک فوج نے صورتحال میں بڑا اہم کردار ادا کیاہے ۔