ڈاکٹر شاہد صد یق

عا صم سلیم باجوہ پر تنقید کرنے والے اپنے گر یبان جھانکیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ عا صم سلیم باجوہ پر تنقید کرنے والے اپنے گر یبان جھانکیں،وزیراعظم کے مشیر کیخلاف سو شل میڈ یا پر غیراخلا قی پو سٹیں کرنے والے ملک د شمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں، مریم نواز اور نفیسہ شاہ کا عاصم سلیم باجوہ کیخلا ف بیان عوام کو گمراہ کرنے کی سا ز ش ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہعا صم سلیم باجوہ پر تنقید کرنے والو ں کا مقصد اداروں کو بدنام کرنا تھا جس میں انہیں کامیا بی نہیں ملی، عا صم سلیم باجو ہ پر وزیراعظم عمران خان کو مکمل اعتماد ہے کہ ان پر لگنے والے الزامات جھو ٹ کا پلندہ ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے جو اپوز یشن کوہضم نہیں ہو رہی ، ملکی ادارو ں کیخلا ف اپوز یشن کی مسلسل ہرزہ سرائی قا بل مذ مت ہے ، عا صم سلیم باجوہ کی و ضاحتی پر یس کانفرنس کے بعد ان پر انگلیاں اٹھانے والو ں کو شرم آ نی چاہیے۔