اعجاز احمد شاہ

چھے ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ، وزیر داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر شہدائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہدائے افواج پاکستان کو سلام و خراج تحسین پیش کرتا ہوںـ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ بہادری اور ہمت کی زندہ مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ آج کے دن 1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ ہمارے لئے باعث عزت اور فخر ہیںـ انہوںنے کہاکہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیںـ انہوںنے کہاکہ قربانی اور بہادری کے اس دن پر اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیںـ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ بھارتی افواج کی جانب سے ہونے والے مظالم بھارت کے شدت پسند چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں ـ

اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق ملنے تک عالمی سطح پر ان کی آواز بنے رہیں گےـ