شان مسعود

دورہ انگلینڈ کو یقینی بنانا پی سی بی کا قابل تحسین قدم ہے، شان مسعود

مانچسٹر(ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ کو

یقینی بنانا پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی)کا قابل تحسین قدم ہے۔سوشل میڈیا

سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شان مسعود نے لکھا کہ کرکٹ سے طویل دوری کے باوجود دونوں ٹیموں نے

کوالٹی کرکٹ کھیلی۔انہوں نے لکھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عالمی وبا کے دنوں میں کھیلوں نے سب کو یکجا

رکھا۔گزشتہ روز سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بالر وہاب ریاض نے

اپنے پیغام میں لکھا کہ 2مہینے کا دورہ انگلینڈ ایک شاندار جیت کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔وہاب ریاض

نے عالمی وبا کے دوران مشکل وقت میں اس سیریز کو کروانے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ

کا شکریہ ادا کیا۔