اینڈی مرے

اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے راﺅند میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے

نیویارک(ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار، اولمپک چیمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس

ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز دوسرے رانڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ ان کو مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میں کینیڈین

ٹینس سٹار فیلکس آوجر الیاسیم نے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل

ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچ میں کینیڈا کے فیلکس آوجر الیاسیم نے شاندار کارکردگی

کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ

سے باہر کر دیا۔اینڈی مرے 2019 آسٹریلین اوپن کے بعد اپنے پہلے سنگلز گرینڈ سلام میں کھیل رہے تھے۔ مرے نے اس سے قبل

میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نشیوکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے دوسرے

راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی تھی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچ سیٹ تک مقابلہ جاری رہا تھا۔ یاد رہے کہ اینڈی مرے نے

گزشتہ تین سال کی تکلیف کے بعد ٹینس کورٹس میں واپسی کی ہے۔