سرگودھا بھیرہ انٹرچینج کے قریب منی بس الٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے پھنسے مسافر کو بحفاظت نکال لیا۔ زخمیوں میں فیضان (26)، محمود (37)، ندیم ڈرائیور (27)، تصور (29) اور راج ولی شامل ہیں۔راج ولی دونوں ٹانگوں کے فریکچر کے باعث گاڑی میں پھنس گئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے ہائیڈرولک آلات سے نکالا۔ ریسکیو 1122 نے 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQ ہسپتال بھیرہ منتقل کیا جبکہ 8 زخمیوں کو دیگر اداروں نے ہسپتال پہنچایا۔