ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

آج قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں میں ٹاکرا

لاہور(مسلم ورلڈ) پاکستان سپر لیگ میں (آج) بدھ کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔لیگ کا 25واں میچ (آج) بدھ کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کو سونپی گئی ہے۔

ملتان سلطان کی ٹیم لیگ میں سب سے زیادہ 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔