آکسیجن

آکسیجن حاصل کر نے کے لئے پودے لگانا بہت ضروری ہے ۔محمد شاہد

واربرٹن(نمائندہ خصوصی) آکسیجن حاصل کر نے کے لئے پودے لگانا بہت ضروری ہے ۔محمد شاہد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسرریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار کی ہدائت پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جاری شجر کاری کے موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد کی زیرنگرانی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ننکانہ آ فس کے سامنے ریسکیو1122کے اہلکاروں نے 50پودے لگائے اس مہم میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید،اسٹیشن کوارڈینیٹرمحمد یاسر منیر ،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبراور دیگر ریسکیو اہلکاروںنے بھر پورجوش وخروش سے حصہ لیا۔

ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے درخت ماحول خوشگوار بنانے اور ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگانا چاہیے تا کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے محفوظ رہیں۔آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ان پودوں کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور اس ارض پاک کو سرسبز رکھنے میں ریسکیو 1122اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔