اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے جاری داخلوں میں پانچ مضامین میں بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پیش کر دیئے

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2020ء کے جاری داخلوں میں پانچ

مضامین میں بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پیش کر دیئے ، اِن میں بی اے۔جنرل )ایسوسی ایٹ ڈگری آف

آرٹس)،ٗ بی اے ۔درس نظامی)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن درس نظامی( ٗ بی اے۔ماس کمیونیکیشن)ایسوسی ایٹ ڈگری

اِن ماس کمیونیکیشن(ٗ بی کام)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(اور بی ایل آئی ایس)ایسوسی ایٹ ڈگری اِن لائبریری

اینڈ انفارمیشن سائنسسز(شامل ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق 2۔سالہ بی اے پروگرام کے

فارغ التحصیل طلبہ کو متعلقہ مضمون میں ایسوسی ایٹ ڈگری جاری کی جائے گی۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ،

میاں محمد ریاض کے مطابق یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے ایم اے/ایم ایس سی،

ایم ایڈ پروگرامزہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آخری بار پیش کئے ہیں۔ اِن پروگرامز کی تفصیلات

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔آئندہ سمسٹر ) بہار 2021ء(کے داخلوں میں ایم اے/ایم ایس سی،ایم ایڈ

پروگرامز پیش نہیں کئے جائیں گے۔اِن تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ

پر فراہم کئے گئے ہیں اورسیل پوائنٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ جاری اور نئے طلبہ کے لئے داخلوں کی

آخری تاریخ 15۔اکتوبر ہے جس کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔