القدس

اوکاڑہ:آج القدس چھوڑا تو کشمیر بھی ہاتھ سے جائے گا ،ڈاکٹر بابر رشید

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر بابر رشید امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ نے کہا ہے کہ آج القدس چھوڑا تو کشمیر بھی ہاتھ سے جائے گا مسلم دنیا ترکی ، ایران جیسا موقف اپنائے ، یو اے ای کے فیصلے سے امت کے دل زخمی ، یہ اسرائیل سے شکست کے مترادف ہے ، فلسطین اور بیت المقدس امت مسلمہ کا ہے اسرائیل فلسطین کی مقدس زمین پر قبضہ کر کے بنایا گیا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عربوں نے اسرائیل کو تسلیم کر کے مظلوم فلسطینیوں کت پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جو قابل صد افسوس ہے عربوں کی اس مذموم حرکت نے مسلمانوں کے دلوں کو دکھایا ہے اور اب مسلمان عجم کا فرض بنتا ہے کہ محمد عربی کی امانت بیت المقد س کی آزادی کے لئے اپنا تن من دھن وار دیں ،

جماعت اسلامی اور عالمی اسلامی تحریکیں اپنے مسلمان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کرتی ہیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کی پرزور مذمت کرتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس معاھدے کو مسترد کرتے ہیں ، عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کر کے مسلمانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ناجائز قبضے کو تسلیم کر رہا ہے ۔