یکجہتی کشمیر ریلی

اوکاڑہ :چیئرمین عبدالحمید جج کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سٹیزن کونسل اوکاڑہ کے چیئرمین عبدالحمید جج کی قیادت میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، مقررین نے شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا بازار بھارت نے گرم کر رکھا ہے اس کا خاتمہ قریب ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم سے حریت پسند کشمیریوں کی جدوجہد و آزادی کو دبا نہیں سکتا ۔مظلوم کشمیری اپنے حق کے لئے جو قربانیاں دے رہے ہیں اس نے بھارت کا ظالم چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے،ہم تمام پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں، ضلع اوکاڑہ کے غیور عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں