اجمل وزیر

اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز خیبر پختونخوا میں بھی کھیلے جائیں گے ، اجمل وزیر

پشاور (مسلم ورلڈ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے ، خیبرپختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے ، اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز خیبر پختونخوا میں بھی کھیلے جائیں گے ،

پی ایس ایل میچز منعقد کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نےکہاکہ یہ صوبہ ٹیررازم سے ٹورازم کی طرف جارہا ہے،خیبر پختونخوا کی عوام نے دہشتگردی کا مقابلہ ڈٹ کر کیا ہے ،کے پی میں اب کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے ۔

اجمل وزیر نے کہاکہ صوبے کی عوام نے قدرتی آفات کا بھی مقابلہ کیا،ہمارے صوبے میں بہت ٹیلنٹ ہے جو سامنے آرہا ہے،انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے پی ایس ایل کے میچز خیبرپختونخوا میں بھی کھیلے جائیں گے ،پی ایس ایل میچز منعقد کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں ،صوبے کے عوام پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں ۔