سٹورٹ براڈ

بابراعظم جیسے ورلڈ کلاس بلے باز کو آوٹ کرکے خوشی ہوئی، سٹورٹ براڈ

ساوتھمپٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلش فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ نے بابر اعظم کو ورلڈ کلاس بیٹسمین قرار دیتے ہوئے ،

انھیں دوسرے ٹیسٹ میں آوٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سٹورٹ براڈ نے کہا کہ بابراعظم حقیقت میں ایک ورلڈ

کلاس پلیئر اور آپ ان کے شاٹس خود دیکھ سکتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ ایک بڑی وکٹ ہیں، میں انھیں آوٹ کرنے

پر بہت زیادہ خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم چند مواقع ضائع نہیں کرتے تو پاکستان ٹیم کو بہت جلد پویلین

بھیج سکتے تھے۔واضح رہے کہ ساوتھمپٹن ٹیسٹ میں بابر اعظم وکٹ پر ڈھائی گھنٹے گزارنے کے بعد 47 رنز پر

رخصت ہوگئے تھے۔اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے

ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا ۔