ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

بغیر پاس اور چیکنگ کے ذوالجناح کے جلوسوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)محرم الحرام دسویں محرم کوعقیدت واحترام سے منانے اور امن وامان کوبرقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فدا افتخار میر ودیگر ضلعی افسران نے محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ مل کر حتمی پلان مرتب کیا،

اوکاڑہ شہر میں امام بارگاہوں ،مجالس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کردئےے ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد بھی پلان میں شامل ہے،10محرم الحرام کوموبائل فون سروس معطل رہے گی، بغیر پاس اور چیکنگ کے ذوالجناح کے جلوسوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی محرم الحرام کے حوالے سے بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرلئے گئے ہیں امام بارگاہوں ،مجالس،تکیہ خانوں کے اردگرد سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ایس او پیز کے پیش نظر 10سال سے کم اور60سال سے زائد عمر کے افراد عزادرای اورمجالس میں حصہ نہیں لے سکیں گے، شہر بھر میں مختلف مقامات پر عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں ہیں جہاں پر پولیس کے چاک وچوبند جوان تعینات کردئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی ،ڈی پی او عمر سعید ملک ذوالجناح کے جلوسوں کی نگرانی کررہے ہیں اورموقع پر ہی ہدایات جاری کرہے ہیں،

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سخت سیکورٹی حفاظری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر ڈی پی او عمر سعیدملک نے کہاکہ محرم الحرام کی مجالس اورجلوسوں کو فول پر وف سیکورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں ،کسی بھی پولیس ملازم یاافسر نے غفلت ،کوتاہی اورسستی کامظاہرہ کیا تواس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،

ان خیالات کااظہارانہوںنے یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ کاپیدل وزٹ کیا ان کے ہمراہ سید کوثر شاہ رضوی، حافظ حسنین رضا،چوہدری عتیق الرحمان ،شیخ اظہر ،حبیب اللہ چوراہی ،عامر شہزاد ودیگر مذہبی رہنما بھی ہمراہ تھے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے راستے میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے برسات کے موسم کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کے عملے کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں عاشورہ کے روز ریسکیو1122 فائر بریگیڈ،ایمبولینس او ر دیگر سروسز کابھی جائز ہ لیا،

انہوںنے کہاکہ ماضی میں جس طرح علمائے کرام اور سول سوسائٹی نے امن وامان بحال رکھنے کے لئے بھر پور کردار ادا کیا تھا اس بار بھی ایسی ہی توقعا ت ہیں تمام سٹیک ہولڈرز سے 24گھنٹے رابطے میں ہیں، انہوںنے مختلف مقامات پر راستے بندکرنے ،اعزاداروں کے جلوس میں شرکت اور ایگزٹ کی پالیسی کوعملی شکل دینے کاجائز بھی لیاگیا، محرم الحرام کے دوران پولیس فورس کاافسر یااہلکار کسی قسم کو ئی غفلت،لاپر واہی یاسستی کامرتکب پایاگیا تواسے گھر کاراستہ دکھادیا جائے ہرفرد پر کڑی نظر رکھی جائے گی تاہم جلوس یامجلس کے شرکاءکوکسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے اگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتو مقامی راہنما ﺅں سے رابطہ کیاجائے اورساتھ ہی کنٹرول روم کوتازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیاجائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک اورصمدپورہ کاوزٹ کیااور سیکورٹی کی صورت حال کاجائزلیا،

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے بھی ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی مقامی علمائے اکرام اورصحافیوں نے اطمینان بخش سیکورٹی پلان پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشکریہ ادا کیا اورکہاکہ پولیس علمائے اکرام اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرسے مسلسل رابطے کی بنیاد پرکسی بھی نوعیت کاکوئی ایشو سامنے آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان جاری کیا،

جس کے مطابق ضلع بھر میں639مجالس اور176جلوس نکالے جائیں گئے تمام جلوسوں اورمجالس کی سیکورٹی کے لئے 2100سے زاہد پولیس ملازمین ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جبکہ ایک ایس پی اورپانچ ڈی ایس پی بھی ڈیوٹی پرمعمور ہوں گے، ضلع بھر میں تمام م جلوسلوں کی سکیورٹی کویقینی بنانے کئے 16واک تھر وگیٹ نصب کےے جائیں گئے تمام جلوسوں کے روٹس پر 196سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کےے جائیں گے،

ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہاکہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہر شخص کوعبادت کرنے کی مکمل آزاد یحاصل ہے اور اس حوالے سے تمام عبادت گاہوں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گئی اورحکومتی احکامات پر عمل درآمد کو100فی صد بنایاجائے گا،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے بھی محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے جلووں اورمجالس کی فول پروف سیکورٹی کے ساتھ ساتھ انسداد کوروناایس اوپیز کاجائز ہ لیاگیا،

اوراس پر بھی عمل درآمد کروایا جائے اس سلسلہ میں منتظمین جلوس ومجالس پر خصوصی کردارادا کریں جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرائی سمیت عارضی تجاوازت کے خاتمہ ،بجلی،ٹیلی فون کی تاروں کومحفوظ انداز میں اونچا کرنے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس ومجالس کی مانیٹرنگ اورروٹ کے راستے پر روشنی کے معقول انتظامات کئے جائیں ،انہوں نے محرم الحرام کے مرکزی روٹس کامعائنہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پی ٹی آئی کے راہنما وٹکٹ ہولڈر چوہدر ی عبداللہ طاہر،چوہدری سلیم صادق،سید کوثر رضوی سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ،

تمام جلوسوں کی مانیٹر کیا جارہاہے، سی سی ٹی وی کیمروں کاکنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 دس محرم الحرام ،ذوالجناح کے جلوسوں کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ذوالجناح کے موقع پر غفلت اورلاپرواہی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔