ایس ڈی او واپڈا

بھلوال ایس ڈی او واپڈا کی صدرمرکزی انجمن تاجران ممبران سے ملاقات

بھلوال (نمائندہ خصوصی)ایس ڈی اوواپڈا شاہنزیب میمن کی صدرمرکزی انجمن تاجران بھلوال حاجی مرزاخالد محمود سے ملاقات لوڈشیڈنگ سمیت کم وولٹیج کے مسائل پر بات چیت تفصیل کے مطابق ایس ڈی اوواپڈا شاہنزیب میمن نے مرکزی انجمن تاجران کے صدرحاجی مرزاخالد محمود سے انکے دفترمیں ملاقات کی اس موقع پر راجہ محمد اقبال چئیرمین الیکٹریکل ہائیڈرویونین ،سرپرست اعلی مرکزی انجمن تاجران بھلوال خواجہ ادیب ناصر،خواجہ بابر شفیق ،مہر امجد محمود ،سمیت دیگران بھی موجود تھے

انہوںنے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ موجودہ موسم کے حالات کے پیش نظر ہورہی ہے جس میں مقامی سطح پر واپڈا بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کررہا ہے بجلی کا لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے گریڈاسٹیشن سے بجلی ٹرپ کرجاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو معمولی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

انہوں نے کہا کہ کم وولٹیج کی عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت کا کمپریسرنصب کروادیا گیا ہے جس سے بھلوال سٹی اور اسکے گردونواح میں واقع کالونیوں کے مکینوں کوبجلی کے کم وولٹیج کی شکایات دورہوگئی ہیں اور بجلی کی سپلائی مکمل وولٹیج کے ساتھ کی کیجاجارہی ہے ۔