وفاقی اردو یونیورسٹی

جامعہ اردو،بی اے ،بی کام (مشترکہ) پرائیویٹ سالانہ امتحان دسمبر2019 کے نتائج کا اعلان

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں

ہونے والے بی اے(سال دوم)اوربی اے ،بی کام (مشترکہ) پرائیویٹ سالانہ امتحان دسمبر2019 کے نتائج کا

اعلان کردیا گیا ہے۔ بی اے،سال دوم کے امتحان میں717 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں695طلباء نے امتحان

میں شرکت کی اور435 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ62.59فیصد رہا۔ بی اے(مشترکہ) کے

امتحان میں910 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں889طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور149 طلباء کامیاب قرار

پائے جبکہ مجموعی رزلٹ 16.76فیصد رہااوربی کام(مشترکہ) کے امتحان میں520 طلباء رجسٹرڈ ہوئے ،

جن میں503طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور33 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ6.56فیصد رہا۔