محمد عباس

شاہین آفریدی کیساتھ بولنگ میں مزہ آرہا ہے، فاسٹ بولر محمد عباس

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ ) قومی کرکٹ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کیساتھ بولنگ

کرنے سے بہت مزہ آرہا ہے، وہ بہت جلد سیکھ رہا ہے، پریکٹس اور میچ کے دوران ہم آپس میں بات چیت کر

کے حکمت عملی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران میں خود ڈسٹرب نہیں ہوتا، بیٹسمینوں کو ڈسٹرب

کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔محمد عباس نے کہا کہ ہم نئے بال سے آوٹ کرنے کی پلا ننگ کرتے ہیں جس

کا ٹیم کو فائدہ ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ شاہین نے آوٹ کیے ہیں تو میں بھی کروں۔فاسٹ بولر نے کہا

کہ کنڈیشنز، پچز اور بال کے فرق کی وجہ سے انگلینڈ میں بولرز کو مدد ملتی ہے، سیم بولر کی وجہ سے انگلینڈ

میں مجھے بھی مدد ملتی ہے، میری بہترین پرفارمنس دبئی میں ہے، ہر کنڈیشن میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

محمد عباس نے کہا کہ انگلینڈ میں بولروں کو بیٹسمینوں کے اوپر حاوی ہونے کا موقع ملتا ہے، بین اسٹوکس اس

وقت دنیا کا بہت بڑا نام ہے وہ بہترین آل راونڈر ہے، میچ سے پہلے بین اسٹوکس کی ویڈیوز دیکھی تھیں اور پلان

تیار کیا ہوا تھا۔محمد عباس نے کہا کہ بین اسٹوکس کو اچھے ایریا میں بولنگ کرنے کی کوشش کی جس میں

کامیاب ہوا، میں خود ڈسٹرب نہیں ہوتا، بیٹسمینوں کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں

افسوس ہے کہ مانچسٹر میں نہیں جیت سکے، انگلینڈ صرف دو گھنٹے اچھا کھیلا، دوسرا ٹیسٹ بارش کی نذر

ہو گیا، تیسرے ٹیسٹ کے لیے پرجوش ہیں۔محمد عباس نے کہا کہ ہمیں محنت کی ضرورت ہے،

کوشش ہے کہ ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کریں۔