میڈم کرن صبا

عوام کی خدمت کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں‘ پاک فوج ہر دکھ میں عوام کےساتھ ہے، میڈم کرن صبا

گوجرانوالہ(مسلم ورلڈ) ڈویژنل صدر آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ میڈم کرن صبا نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنیوالے قوم کے ہیرو ہیں‘ پاک فوج ہر دکھ میں عوام کی خدمت کیلئے سڑکوں پر آتی ہے انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف‘ ڈاکٹرز‘ نرسیں بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کیے بغیر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ قوم کو ان مسیحاﺅں کی خدمت پر بھی فخر ہے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ کے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی قیادت میں عوام بھی بھرپور خدمت میں دن رات کوشاں ہیں ۔ کرن صباء نے ڈاکٹروں پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ڈاکٹروں کےساتھ ہیں.

اورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اور موجودہ صورتحال میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کو تمام سہولتیں فراہم کرے۔