محمد رضوان

محمد رضوان نے 3 مرتبہ وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سرفراز احمد ایک مرتبہ بھی نہیں کرسکے

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تین مرتبہ وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سابق کپتان

سرفراز احمد ایک مرتبہ بھی نہ حاصل کرسکے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل

خراب روشنی کے سبب جلد ختم ہوگیا، پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز سکور کیے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست

کو بھلا کر پاکستان ساوتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا.

اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز پاکستان کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔

کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابراعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آوٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 60 رنز

کے ساتھ اب تک کھیل رہے ہیں۔ساتویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو 5 رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے، ا?ٹھویں نمبر پر شاہین شاہ آفریدی

بھی صفر پر رن آوٹ ہوئے جب کہ نویں وکٹ محمد عباس کی تھی جو دو رنز پر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

محمد رضوان 116 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں، یہ ان کے مختصر ٹیسٹ کیریئر میں تیسرا موقع ہے جب وہ ایشیاء سے

باہر ایک اننگز میں 100 سے زیادہ گیندیں کھیلنے میں کامیاب رہے، اس سے قبل انہوں نے دورہ آسٹریلیا کے دوران بھی دو مرتبہ

ایک ٹیسٹ اننگ میں 100 سے زیادہ گیندیں کھیلیں تھی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایشیاء سے باہر 39 ٹیسٹ اننگز

کھیلیں لیکن وہ ایک بھی مرتبہ 100 گیندیں نہیں کھیل سکے۔ان کی بہترین کاوش 91 گیندیں کھیلنا رہی،

جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2016ء کے اوول ٹیسٹ میں کھیلی تھیں۔