پاکپتن

مسلم لیگ ن ضلع پاکپتن اور ایم ایس ایف پاکپتن کا ایک ہنگامی اجلاس

پاکپتن (نمائندہ خصوصی)آج مسلم لیگ ن ضلع پاکپتن اور ایم ایس ایف پاکپتن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت خان امتیاز علی خان ضلعی صدر مسلم لیگ ن,عاطل محمود منے خان ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن, پیر معین الدین چشتی ضلعی صدر MSF,رانا آصف عقیل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سٹی پاکپتن,حسنین رضا بخاری ضلعی جنرل سیکرٹری MSF پاکپتن نے کی اجلاس میں کل شہزاد منیر بھٹی صدر بار کونسل پاکپتن اور چوہدری غلام مصطفی سابقہ جنرل سیکرٹری بار پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور آئی جی پنجاب,کمشنر ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وکلا برادری کے ساتھ کھڑے ہیں یہ نیازی کے وسیم اکرم پلس حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر عدالتوں کے سامنے اس طرح کی دہشت گردی ہوگی تو عام آدمی کہی بھی محفوظ نہیں ہم انتظامیہ پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر ملزمان فوری طور پر گرفتار نہ ہوئے تو ہم میاں احمد رضا مانیکا ایم این اے کی قیادت میں بہت جلد لاعمل بنا کر احتجاجی تحریک بھی چلا سکتے ہیں اس موقع پر ریاض کلیا,سردار عدیل ڈوگر,پیر سعد حسن چشتی,عمردراز,سردار سرور ڈوگر,شہروز بھنڈارہ,اسرار خان,چوہدری حارث,سانول بھنڈارہ,چوہدری شاویز,عمیر بھنڈارہ,زین بھٹی,ایان جٹ,بابر ڈوگر و دیگر مسلم لیگی کارکنان نے شرکت کی