اسٹیورٹ براڈ

ٹیسٹ فارمیٹ میں پانچ سو وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی کی وکٹ کا تحفہ

لندن( ڈیلی مسلم ورلڈ) ٹیسٹ فارمیٹ میں پانچ سو وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو تحفے میں

چاندی کی وکٹ دی گئی ۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چاندی سے بنی ہوئی

یہ وکٹ پیش کی گئی ہے۔ خوبصورت فریم میں سجی یہ وکٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز

نے فاسٹ بولر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل دی۔ اسٹیورٹ براڈ

جیمز ایندرسن کے بعد دوسرے بولر ہیں جنہوں نے 500یا اس سے زیادہ ٹیسٹ شکار کیے ہیں۔