پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا ئیگا

مانچسٹر (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا ئیگا ، دونوں ٹیم کے درمیان

پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔تفصیلات کیمطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 30 اگست کو مانچسٹر میں ہی کھیلا

جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔مانچسٹر میں

ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے 16.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے

نقصان پر 131 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن نے 71 رنز بنائے جبکہ

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مسلسل بارش کی

وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بے نتیجہ ختم ہوگیا